مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 14735
باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب ھدی حرم میں داخل ہو جائے تو اس کی ادائیگی (تکمیل) ہو گئی
من قال: إذا دخل الهدي الحرم فقد وفى؟
حدیث نمبر: 14735
١٤٧٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن عطاء قال: كل هدي (دخل) (١) الحرم فقد وفى عن (صاحبه) (٢) إلا هدي المتعة فإنه لا بد له من (نسيكه) (٣) (يحل بها يوم) (٤) النحر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ہر ھدی جو حرم میں داخل ہوگئی وہ اس کے مالک کی جانب سے مکمل ہوگئی (اس کی ادائیگی ہوگئی) سوائے تمتع کرنے والے کی ھدی کے، پس بیشک اس کے لیے ایسی قربانی ضروری ہے جس کے ذریعے وہ یوم نحر میں احرام کھولے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (يصل إلى)، وفي [ص]: (يصلي إلى).
(٢) في [ص]: (صاحبته).
(٣) في [أ، ب، جـ، ص، ن]: (نسكه).
(٤) في [ص]: (بحل بها) بدون (يوم).