حدیث نمبر: 13826
١٣٨٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (سفيان) (١) بن عيينة عن عمرو عن عطاء عن ابن عباس قال: ليس التحصيب بشيء إنما هو منزل نزله رسول اللَّه ﷺ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں مقام ابطح میں رکنا ضروری نہیں ہے، بیشک یہ تو وہ مقام ہے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکے تھے۔
حدیث نمبر: 13827
١٣٨٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن حجاج عن عطاء عن ابن عباس أنه كان لا ينزل الأبطح، وقال: إنما فعله رسول اللَّه ﷺ؛ لأنه انتظر عائشة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما مقام ابطح پر قیام نہ فرماتے تھے اور فرماتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو یہاں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے انتظار کرنے کے لیے رکے تھے۔
حدیث نمبر: 13828
١٣٨٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن هشام بن عروة (عن عروة) (١) عن عائشة قالت: إنما نزل رسول اللَّه ﷺ الأبطح؛ لأنه أسمح لخروجه، وإنه ليس (بسنة) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقام ابطح میں اس لیے رکے تھے کیونکہ وہ نکلنے کے لیے زیادہ مناسب جگہ تھی۔ یہاں رکنا کوئی سنت نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 13829
١٣٨٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن عطاء عن ابن عباس نحوه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 13830
١٣٨٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن ليث أن عطاء وطاوسًا ومجاهدًا وسعيد بن جبير كانوا (لا) (١) يحصبون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس، حضرت مجاہد اور حضرت سعید بن جبیر مقام ابطح میں قیام نہ فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 13831
١٣٨٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة (بن سليمان) (١) عن هشام (بن) (٢) عروة عن فاطمة أن أسماء كانت لا تحصب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فاطمہ سے مروی ہے کہ حضرت اسمائ مقام ابطح میں قیام نہ فرماتی تھیں۔
حدیث نمبر: 13832
١٣٨٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن طاوس قال: إنما الحصبة في السماء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں، کہ سرسبزی تو آسمان سے ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 13833
١٣٨٣٣ - ١٣٨١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (عمر) (١) بن ذر عن (٢) مجاهد أنه أنكره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد مقام ابطح میں قیام کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 13834
١٣٨٣٤ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا عبدة عن هشام بن عروة أن أباه كان لا يحصب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ان کے والد محترم مقام ابطح میں قیام نہ کرتے تھے۔