کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: جو شخص طواف کرے تو وہ کس دروازے سے صفا کی طرف نکلے؟
❮
❯
١٣٨٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن جريج عن عطاء أن النبي ﷺ خرج إلى الصفا من باب بني مخزوم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنو مخزوم کے دروازے سے صفا کی طرف نکلے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13835
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ عطاء تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13835، ترقيم محمد عوامة 13520)
١٣٨٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حميد عن بكر قال: كان ابن عمر إذا قدم فطاف بالبيت وصلى ركعتين، خرج إلى الصفا من (الباب) (١) الذي يلي السقاية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب تشریف لاتے تو طواف فرماتے پھر دو رکعتیں ادا کرتے اور صفا کی طرف اس دروازے سے نکلتے جو پانی پلانے والی جگہ کے قریب تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13836
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ أبو خالد صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13836، ترقيم محمد عوامة 13521)
١٣٨٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن قال: كان لا يرى بأسًا من أي أبواب المسجد يخرج إلى الصفا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں صفا کے لیے جس دروازے سے چاہے نکلے اس میں کوئی حرج نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13837
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13837، ترقيم محمد عوامة 13522)
١٣٨٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن عطاء قال: إذا صليت فاخرج من أي الأبواب شئت يعني إلى الصفا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں جب تم دو رکعتیں ادا کرلو تو جس دروازے سے چاہو صفا کی طرف نکلو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13838
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13838، ترقيم محمد عوامة 13523)