کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
❮
❯
١٣٥٩١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا هشيم عن أبي بشر قال: كنت عند سعيد بن المسيب، فقال له رجل: إني أريد أن أحرم ومعي ثوب مصبوغ بالزعفران، ⦗٥٢٧⦘ فغسلته حتى ذهب لون الزعفران، فقال سعيد: معك ثوب غيره؟ قال: لا، (قال) (١): فأحرم فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بشر کہتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب کے پاس موجود تھا کہ ایک شخص نے آپ سے دریافت کیا : میں احرام باندھنا چاہتا ہوں اور میرے پاس زعفران سے رنگا ہوا کپڑا ہے میں نے اس کو اتنا دھویا ہے کہ اس کا رنگ ختم ہوگیا ہے ؟ حضرت سعید نے دریافت کیا کہ تیرے پاس اس کے علاوہ بھی کوئی کپڑا ہے ؟ اس شخص نے عرض کیا کہ نہیں، آپ نے فرمایا پھر اسی کپڑے میں احرام باندھ لے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13591
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13591، ترقيم محمد عوامة 13283)
١٣٥٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن شعبة عن أبي بشر عن سعيد بن المسيب قال: يغسله ويحرم فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ اس کو کپڑے دھو لے اور پھر اس میں احرام باندھ لے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13592
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13592، ترقيم محمد عوامة 13284)
١٣٥٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن صالح بن جبير عن سعيد بن جبير قال: أتيته في ملحفة مصبوغة بالزعفران (مشبعة) (١)، فقلت: أحرم في هذه؟ فقال: اغسلها، وأحرم فيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن جبیر کہتے ہیں کہ میں زعفران میں رنگے ہوئے کپڑے لے کر حضرت سعید بن جبیر کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : اس کپڑے میں احرام باندھ لوں ؟ آپ نے فرمایا : اس کو دھو لو اور پھر احرام باندھ لو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13593
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13593، ترقيم محمد عوامة 13285)
١٣٥٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن إسحاق مولى آل عمر عن سعيد بن جبير قال: لا بأس أن يحرم في الثوب المصبوغ بالزعفران (إذا غسله) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ زعفران میں رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر احرام بنا لینے میں کوئی حرج نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13594
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13594، ترقيم محمد عوامة 13286)
١٣٥٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن عطاء قال: لا بأس أن يحرم الرجل في الوب قد (صبغ) (١) بالزعفران، ثم غسل ليس له (نفض) (٢) ولا (ردع) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر اس میں خوشبو نہ ہو اور اس کا رنگ بھی پھیکا پڑگیا ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13595
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13595، ترقيم محمد عوامة 13287)
١٣٥٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن أبي معشر عن ⦗٥٢٨⦘ إبراهيم في الثوب المصبوغ بالورس والزعفران، قال: إذا غسل ذلك منه، فذهب لم يره شيئًا أن يلبسه المحرم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے زعفران اور ورس سے رنگے ہوئے کپڑے کو احرام میں باندھنے کے متعلق دریافت کیا گیا، آپ نے فرمایا : جب اس کپڑے کو دھو لیا جائے کہ اس سے اس کا اثر زائل ہوجائے تو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13596
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13596، ترقيم محمد عوامة 13288)
١٣٥٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن الحسن مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے اسی طرح منقول ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13597
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13597، ترقيم محمد عوامة 13289)
١٣٥٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع (عن) (١) إسرائيل عن عبد الأعلى عن ابن (الحنفية) (٢) قال: اغسله وأحرم فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الحنفیہ فرماتے ہیں کہ اس کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھ لو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13598
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13598، ترقيم محمد عوامة 13290)
١٣٥٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن هشام أن عبد اللَّه بن عروة سأل (عروة) (١) عن الثوب المصبوغ (إذا غسل) (٢) حتى يذهب لونه، (فنهاه) (٣) عنه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عروہ نے حضرت عروہ سے رنگے ہوئے کپڑے کے متعلق دریافت کیا جس کو اتنا دھویا گیا ہو کہ اس کا رنگ زائل ہوگیا ہو ؟ آپ نے ان کو اس کپڑے سے منع کردیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13599
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13599، ترقيم محمد عوامة 13291)
١٣٦٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم عن عائشة (قالت) (١): يكره للمحرم الثوب المصبوغ بالزعفران (والمشبعة) (٢) بالعصفر للرجال (والنساء) (٣) (قالت) (٤): إلا أن يكون ثوبا غسيلًا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا زعفران سے رنگے ہوئے کپڑوں میں عورتوں کے احرام باندھنے کو ناپسند فرماتی تھیں اور زرد رنگ کے کپڑے میں مرد اور عورتوں دونوں کے لیے ناپسند کرتی تھیں، ہاں مگر یہ کہ اس کو دھو لیا گیا ہو تو کوئی حرج نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13600
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13600، ترقيم محمد عوامة 13292)
١٣٦٠١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (معاوية بن) (١) هشام عن سفيان عن ليث عن طاوس، قال: إذا غسل الثوب المصبوغ وذهب ريحه، قال: لا بأس أن يحرم فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے دریافت کیا گیا رنگے ہوئے کپڑے کو اتنا دھویا جائے کہ اس کا رنگ ختم ہوجائے اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا اس کپڑے میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13601
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13601، ترقيم محمد عوامة 13293)