مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13600

باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں

في الثوب المصبوغ بالورس والزعفران (في قال: لا بأس أن يغسله ويحرم فيه)

حدیث نمبر: 13600
١٣٦٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم عن عائشة (قالت) (١): يكره للمحرم الثوب المصبوغ بالزعفران (والمشبعة) (٢) بالعصفر للرجال (والنساء) (٣) (قالت) (٤): إلا أن يكون ثوبا غسيلًا (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا محرم کے لیے، مرد ہو یا عورت، زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے اور گہرے زرد (عصفر) رنگ کے کپڑے میں احرام باندھنے کو ناپسند کرتی تھیں، ہاں مگر یہ کہ اس کو دھو لیا گیا ہو تو کوئی حرج نہیں۔

حواشی
(١) في [ن]: (قال).
(٢) في [أ، ن]: (والمسفة).
(٣) زيادة في: [جـ، ز، ص].
(٤) سقط من: [جـ، ز، ص]، وفي [أ]: (فقالت)، وفي [ن]: (قال).
(٥) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن عائشة.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13600
تخریج حدیث «أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 459، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9140، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13318، 13328، 13334، 14821، ترقيم محمد عوامة: 13292»