١٣٥٥٧ - [[حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الزبير بن عدي عن إبراهيم قال: على كل واحد منهما (بدنة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک پر اونٹ قربانی کرنا ہے۔
١٣٥٥٨ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن إدريس عن أبيه عن حماد عن إبراهيم عن علقمة قال: يهريق كل واحد منهما دمًا] (١)]] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک پر دم ہے۔
١٣٥٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء، قال: بينهما بدنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان ایک اونٹ ہے اور حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ بکری کافی ہوجائے گی۔
١٣٥٦١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن (عمر) (١) بن ذر عن مجاهد عن ابن عباس قال: على (كل) (٢) واحد منهما هدي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک پر قربانی ہے۔
١٣٥٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حجاج عن عطاء عن ابن عباس، قال: على كل واحد منهما شاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک پر بکری ہے۔
١٣٥٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن داود عن سعيد بن المسيب، قال: يهديان (هديًا من عامهما) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ آئندہ سال ان پر دو قربانیاں ہیں۔
١٣٥٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم عن علي قال: على كل واحد منهما بدنة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک پر اونٹ قربان کرنا ہے۔
١٣٥٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد وعطاء، قالا: يهريق كل واحد منهما دمًا وإن كان (واحدًا) (١) أجزاهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک پر دم ہے اگرچہ ایک ہی ہو تو وہ بھی ان کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔
١٣٥٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا غندر عن شعبة عن الحكم وحماد، قالا: عليهما (هديٌ هديٌ) (١) فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں ان دونوں پر ایک ایک قربانی ہے۔