١٣٤٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (إسماعيل) (١) بن علية عن أيوب (عن عكرمة) (٢) عن ابن عباس قال: إذا لم يصم المتمتع فعليه الهدي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حج تمتع کرنے والا روزے نہ رکھ سکے تو اس پر ھدی لازم ہے۔
١٣٤٤١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص وابن علية (عن ليث) (١) عن عطاء (وطاووس) (٢) ومجاهد قالوا: إذا فاته الصوم فعليه الهدي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث، حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد بھی یہی فرماتے ہیں۔
١٣٤٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن أبي (زائدة) (١) عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن سعيد بن المسيب أن رجلًا أتى عمر متمتعًا قد فاته الصوم في العشر، فقال: له (اذبح) (٢) (شاة) (٣)، قال: ليس عندي، قال: (سل) (٤) قومك، قال: ⦗٤٨٩⦘ ليس ها هنا أحد من قومي، قال: أعطه يَا معيقيب (ثمن) (٥) شاة (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ ایک شخص حج تمتع کرنے والا حضرت عمر کے پاس آیا وہ دس دنوں میں روزے نہ رکھ سکا تھا، آپ نے اس سے فرمایا بکری ذبح کر، اس نے عرض کیا میرے پاس بکری نہیں ہے، آپ نے فرمایا اپنے قوم و قبیلہ والوں سے پتہ کرلو، اس نے عرض کیا میری قوم کا کوئی شخص یہاں نہیں ہے، آپ نے فرمایا اے معیقیب ! بکری کی قیمت دیدے۔
١٣٤٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: (١) ثنا حفص وأبو خالد الأحمر [عن حجاج عن عمرو بن شعيب) (٢) عن سعيد بن المسيب عن عمر بنحو منه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب سے اسی طرح مروی ہے۔
١٣٤٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص] (١) عن أشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: لا بد من دم ولو يبيع ثوبه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس کو دم دینا ضروری ہے اگرچہ اس کو اس کے لیے اپنے کپڑے ہی فروخت کرنا پڑیں۔
١٣٤٤٥ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: لا بد من دم ولو يتصدق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اس پر دم دینا ضروری ہے اگرچہ وہ صدقہ ہی کیوں نہ کردیا جائے۔
١٣٤٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع (عن شعبة) (١) عن أبي بشر عن سعيد بن جبير قال: لا بد من دم ولو يبيع ثوبه] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس پر دم دینا لازم ہے اگرچہ اس کو اپنے کپڑے ہی فروخت کرنا پڑیں۔