کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جنہوں نے محرم کے لیے رنگا ہوا لباس پہننے کو ناپسند کیا ہے
١٣٣١٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن علية عن أيوب عن نافع عن ابن عمر (رفعه) (١) قال: لا يلبس (المحرم) (٢) ثوبًا مسه ورس ولا زعفران (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : محرم ورس میں رنگا ہوا یا زعفران میں رنگا ہوا کپڑا نہ پہنے۔
١٣٣١٥ - (حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم عن عائشة قالت: يكره الثوب المصبوغ بالزعفران) (١) (والمشبعة) (٢) بالعصفر للرجال والنساء إلا أن يكون ثوبًا غسيلًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے محرم مرد یا عورت کے لیے زعفران میں رنگا ہوا یا زرد رنگ میں رنگا ہوا کپڑا پہننے کو ناپسند کیا ہے ہاں اگر وہ دھو لے ہوں تو کوئی حرج نہیں۔
١٣٣١٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن مسعر عن وبرة عن ابن عمر أن عمر نهى أن يحرم المحرم في الثوب المصبوغ بالورس والزعفران (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے محرم کے لیے ورس میں رنگا ہوا کپڑا یا زعفران میں رنگا ہواکپڑا استعمال کرنے سے منع فرمایا۔
١٣٣١٧ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن ليث عن عطاء عن طاوس ومجاهد أنهم كرهوا العروق (للمحرم) (١)] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد محرم کے لیے عرق میں رنگے ہوئے کپڑے کو ناپسند کرتے تھے (عرق ایک زرد بوٹی ہے جس کی خوشبو اور ذائقہ بہت عمدہ ہوتا ہے اور یہ کھانے میں بھی استعمال ہوتا ہے) ۔
١٣٣١٨ - حدثنا أبو بكر (١) قال: (ثنا) (٢) وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء أنه كره المعصفر للمحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطا محرم کے لیے زرد رنگ میں رنگا ہوا کپڑا ناپسند کرتے تھے۔
١٣٣١٩ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن أنه كان يكره أن يحرم الرجل في المعصفر] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن ناپسند کرتے تھے کہ محرم زرد رنگ کے کپڑے میں احرام باندھے۔
١٣٣٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا بكار بن عبد اللَّه (عن) (١) موسى بن عبيدة قال: رأيت عمر بن عبد العزيز يتبع الناس في المنازل ينهاهم عن المعصفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن عبیدہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو دیکھا آپ لوگوں کے گھروں اور رہائش گاہوں میں جا کر ان کو زرد رنگ سے منع کر رہے ہیں۔
١٣٣٢١ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا): ثنا يزيد بن هارون عن عبد الملك عن عطاء (أنه) (١) كره أن يحرم الرجل في (٢) (المعصفر) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطا محرم کو زرد رنگ میں رنگے ہوئے چادروں کے استعمال کو ناپسند کرتے تھے۔