مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13317

باب: جنہوں نے محرم کے لیے رنگا ہوا لباس پہننے کو ناپسند کیا ہے

من كره المصبوغ للمحرم

حدیث نمبر: 13317
١٣٣١٧ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن ليث عن عطاء عن طاوس ومجاهد أنهم كرهوا العروق (للمحرم) (١)] (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد محرم کے لیے عرق میں رنگے ہوئے کپڑے کو ناپسند کرتے تھے (عرق ایک زرد بوٹی ہے جس کی خوشبو اور ذائقہ بہت عمدہ ہوتا ہے اور یہ کھانے میں بھی استعمال ہوتا ہے) ۔

حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط الخبر من: [جـ، ص].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13317
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 13024»