١٣٢٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن منصور عن إبراهيم ومجاهد (قالا) (١): (إذا) (٢) اشتكى المحرم ضرسه نزعه، وإذا انكسر نزعه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب محرم کو داڑھ میں تکلیف ہو تو وہ اس کو نکلوا سکتا ہے اور اسی طرح اگر داڑھ وغیرہ ٹوٹ جائے تو نکلوا سکتا ہے۔ حضرت منصور فرماتے ہیں کہ اس پر کوئی دم وغیرہ نہیں ہے۔
١٣٢٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) ابن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: إذا اشتكى المحرم ضرسه (٢) نزعه إن شاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب محرم کو داڑھ (دانت) میں تکلیف ہو تو اگر وہ چاہے تو نکلوا سکتا ہے۔
١٣٢٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو معاوية عن ابن جريج عمن أخبره عن ابن عباس قال: المحرم ينزع ضرسه، ويداوي القرحة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ محرم داڑھ نکلوا سکتا ہے اور زخم پر دوائی لگا سکتا ہے۔
١٣٢٠٩ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا زيد بن حباب عن عنبسة قاضي الري (١) عن ابن سالم عن الشعبي في محرم (نزع) (٢) ضرسه] (٣) (قال: عليه دم) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے دریافت کیا گیا کہ اگر محرم داڑھ نکلوائے، آپ نے فرمایا اس پر دم ہے۔
١٣٢١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن عطاء قال: ينزع الضرس يعني المحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں محرم داڑھ نکلوا سکتا ہے۔