١٢٧٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك بن عبد اللَّه عن خصيف عن مقسم عن ابن عباس يرفعه قال: أتاه رجل فقال: إني وقعت على امرأتي وهي حائض، (قال) (١): تصدق بنصف دينار (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے کہ ایک شخص حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں نے حالت حیض میں عورت سے ہمبستری کرلی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نصف دینار صدقہ کر دے۔
١٢٧٦٧ - حدثنا هشيم عن حجاج عن (عبد الكريم) (١) عن مقسم [عن ابن عباس (يرفعه) (٢) (قال) (٣): يتصدق بنصف دينار (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نصف دینار صدقہ کردو۔
١٢٧٦٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن عبد الحميد بن عبد الرحمن عن مقسم] (١) عن ابن عباس ﵄ (٢) (عن) (٣) النبي ﷺ قال: "يتصدق ⦗٣٢٠⦘ بدينار أو نصف دينار" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ایک یا آدھا دینار صدقہ کردو۔
١٢٧٦٩ - حدثنا معتمر عن أيوب عن أبي قلابة قال: أتى رجل أبا بكر فقال: (إني) (١) رأيت في النوم أني أبول دمًا، فقال: أراك تأتي المرأة وهي حائض، قال: نعم، قال: اتق اللَّه ولا تعد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت ابوبکر کے پاس آیا اور عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ گویا میرا پیشاب خون ہے، آپ نے فرمایا میرا خیال ہے تو نے اپنی بیوی سے حالت حیض میں ہمبستری کی ہے ؟ اس نے کہا جی ہاں، آپ نے فرمایا اللہ سے ڈر اور دوبارہ ایسا مت کرنا۔
١٢٧٧٠ - حدثنا حفص عن الأعمش عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس في الرجل يقع على امرأته وهي حائض، قال: يتصدق بدينار (أو) (١) نصف دينار (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ کوئی شخص حالت حیض میں بیوی سے ہمبستری کرے تو وہ ایک یا آدھا دینار صدقہ کرے۔
١٢٧٧١ - حدثنا ابن المبارك عن يعقوب عن محمد بن زيد عن سعيد بن جبير قال: يستغفر اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے استغفار کرے۔
١٢٧٧٢ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يأتي امرأته وهي حائض قال: ذنب أتاه، يستغفر اللَّه (منه) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے حالت حیض میں بیوی سے ہمبستری کرلی ہے آپ نے فرمایا اس نے گناہ کا کام کیا ہے وہ اللہ سے اس پر استغفار کرے۔
١٢٧٧٣ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا إسماعيل (بن عياش) (١) عن الشعبي مثل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے بھی اس کے مثل منقول ہے۔
١٢٧٧٤ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن ابن سيرين، قال: يستغفر اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ وہ استغفار کرے اور حسن فرماتے ہیں کہ جو کفارہ ظہار کرنے والے پر ہے وہی اس پر ہے۔
١٢٧٧٦ - [حدثنا هشيم عن منصور عن الحسن أنه كان يقول: من وطئ امرأته وهي حائض، يرى عليه ما على المظاهر] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن کے نزدیک ایسے شخص پر جو حالت حیض میں بیوی سے ہمبستری کرے وہی کفارہ ہے جو ظہار کرنے والے پر ہے۔
١٢٧٧٧ - حدثنا (يحيى) (١) بن سعيد عن (عبيد اللَّه) (٢) بن عمر عن عبد الرحمن ابن القاسم عن أبيه في الرجل يأتي امرأته وهي حائض، قال: يعتذر، (و) (٣) يتوب إلى اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن قاسم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ کوئی شخص حالت حیض میں بیوی سے ہمبستری کرے تو وہ معافی مانگے اور اللہ تعالیٰ سے توبہ کرے۔
١٢٧٧٨ - حدثنا ابن أبي زائدة عن مثنى عن عطاء قال: يستغفر اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ اللہ سے استغفار کرے۔
١٢٧٧٩ - حدثنا هشيم قال أخبرنا ابن أبي ليلى عن عطاء قال: قلت لابن عباس: الرجل يقع على امرأته وهي حائض، قال: يتصدق بدينار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ اگر کوئی شخص حالت حیض میں بیوی سے ہمبستری کرے ؟ آپ نے فرمایا ایک دینار صدقہ کرے۔
١٢٧٨٠ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ليس عليه شيء ولكن لا يعد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس پر کچھ نہیں ہے لیکن دوبارہ ایسا نہ کرے۔
١٢٧٨١ - حدثنا غندر عن شعبة عن حماد قال: ذنب يستغفر اللَّه منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ یہ گناہ ہے اللہ سے استغفار کرے۔
١٢٧٨٢ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن أبي بشر (الجبلي) (١) عن أبي حرة أن عمر سأل عليًا: ما ترى في رجل وقع على امرأته وهي حائض؟ قال: ليس (عليه) (٢) كفارة، إلا أن يتوب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا آپ کا اس شخص کے بارے میں کیا فیصلہ ہے جو حالت حیض میں اپنی بیوی سے ہمبستری کرے ؟ آپ نے فرمایا اس پر کفارہ تو نہیں ہے مگر وہ توبہ کرے۔