کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: قسم کے کفارے کے تین روزے لگا تار رکھیں جائیں گے یا ان کے درمیان وقفہ کیا جائے گا؟
١٢٧٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (مُعَمّر) (١) بن سليمان الرقي عن حجاج عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي أنه كان لا يفرق صيام اليمين الثلاثة أيام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ قسم کے تین روزوں کے درمیان تفریق نہیں فرماتے تھے (لگاتار رکھتے تھے) ۔
١٢٧٦٠ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: سألت إبراهيم عن صيام الثلاثة أيام في كفارة اليمين، قال: في قراءتنا: ﴿فصيام ثلاثة أيام متتابعات﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے کفارہ یمین کے تین روزوں سے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا ہماری قراءت میں تو { فَصِیَامُ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ } کی قید موجود ہے۔
١٢٧٦١ - حدثنا حفص عن ليث عن مجاهد قال: كل صيام في القرآن متتابع إلا قضاء رمضان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ قرآن مجید میں جتنے روزوں کا ذکر ہے سب لگاتار رکھے جائیں گے سوائے رمضان کی قضا کے۔
١٢٧٦٢ - حدثنا وكيع عن أبي جعفر عن الربيع عن أبي العالية قال: كان أبيُّ يقرؤها: ﴿فصيام ثلاثة أيام متتابعات﴾ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابی اس کو یوں پڑھتے : { فَصِیَامُ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ }
١٢٧٦٣ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن (عامر) (١)، قال: في قراءة عبد اللَّه: ﴿فصيام ثلاثة أيام متتابعات﴾] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کی قراءت یوں تھی : { فَصِیَامُ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ }
١٢٧٦٤ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن أنه كان يقول في صوم كفارة اليمين: يصومه متتابعات فإن أفطر من عذر قضى يومًا مكان يوم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ قسم کے کفارہ کے روزوں کو لگاتار رکھے گا، اگر کسی دن عذر کی وجہ سے افطار کرلیا تو اس کے بدلے دوسرے دن قضا کرلے۔
١٢٧٦٥ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن زهير عن ليث عن (عطاء و) (١) طاوس ومجاهد قالوا: (ما) (٢) كان (سوى) (٣) رمضان (فلا) (٤) إلا متتابعًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس، حضرت عطاء اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ سوائے رمضان کے روزوں کے باقی سب روزے لگاتار رکھے جائیں گے۔