کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات نے حانث ہونے سے قبل ہی کفارہ ادا کرنے کی اجازت دی ہے
١٢٦٩٩ - حدثنا أبو بكر (١) قال: حدثنا معتمر عن ابن عون عن محمد (أن) (٢) (مسلمة) (٣) (بن) (٤) (مخلّد) (٥) وسلمان (كانا) (٦) يريان أن يكفّر قبل أن يحنث (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت مسلمہ بن مخلد اور حضرت سلمان حانث ہونے سے قبل ہی کفارہ ادا کرنے کو جائز سمجھتے تھے۔
١٢٧٠٠ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن ابن سيرين أن أبا الدرداء ﵁ (١) دعا غلامًا له فأعتقه، ثم حنث (وصنع) (٢) الذي حلف عليه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے ایک غلام کو بلایا اور اس کو آزاد کردیا، پھر بعد میں وہ حانث ہوئے تو اس غلام کو اس قسم کا کفارہ بنادیا۔
١٢٧٠١ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن أنه كان يكفر قبل أن يحنث.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن حانث ہونے سے قبل ہی کفارہ ادا فرما دیا کرتے تھے۔
١٢٧٠٢ - [حدثنا يزيد بن هارون عن أشعث عن ابن سيرين أنه كان يكفر قبل أن يحنث] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین حانث ہونے سے پہلے ہی کفارہ ادا فرما دیا کرتے تھے۔
١٢٧٠٣ - حدثنا أزهر عن ابن عون قال: كان محمد يكفر قبل أن يحنث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد حانث ہونے سے قبل ہی کفارہ ادا فرمایا کرتے تھے اور حسن حانث ہوتے پھر کفارہ ادا کرتے۔
١٢٧٠٥ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عبد اللَّه بن كثير أنه سمع رجلًا سأل جابر بن زيد قال: حلفت على يمينٍ غيرها خير منها؟، قال: كفر يمينك (واعمد إلى) (١) الذي هو خير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن کثیر فرماتے ہیں کہ انہوں نے سنا کہ ایک شخص نے حضرت جابر بن زید سے سوال کیا کہ میں نے قسم کھائی پھر اس کے علاوہ میں اس سے بہتری دیکھوں تو ؟ آپ نے فرمایا اپنی قسم کا کفارہ ادا کر اور جو بہتر ہے اس کا ارادہ کر۔