کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات کے نزدیک مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے
١٢٣٣٥ - حدثنا حفص عن هشام بن عروة عن أبيه قال: ما صلِّي على أبي بكر (١) إلا في المسجد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق کی نماز جنازہ مسجد میں ہی ادا کی گئی۔
١٢٣٣٦ - حدثنا وكيع عن كثير بن زيد عن المطلب بن عبد اللَّه بن حنطب قال: صلِّي على أبي بكر وعمر تجاه المنبر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد المطلب بن عبد اللہ بن حنطب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کی نماز جنازہ منبر کی طرف رخ کر کے ادا کی گئی۔
١٢٣٣٧ - حدثنا الفضل بن دكين عن مالك بن أنس عن نافع عن ابن عمر أن عمر صلِّي عليه في المسجد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کی نماز جنازہ مسجد میں ادا کی گئی۔
١٢٣٣٨ - حدثنا يونس بن محمد حدثنا فليح بن سليمان عن صالح بن العجلان عن عباد بن عبد اللَّه (بن) (١) الزبير عن عائشة قالت: واللَّه (ما) (٢) صلى رسول اللَّه ﷺ على سهيل بن بيضاء إلا في المسجد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ خدا کی قسم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سھیل بن بیضائ کی نماز جنازہ مسجد میں ادا فرمائی۔
١٢٣٣٩ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) (حدثنا) (٢) محمد بن عمرو (حدثنا) (٣) أشياخنا أن عمر صلي عليه عند المنبر فجعل الناس يصلون عليه أفواجًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عمرو سے مروی ہے کہ حضرت عمر کی نماز جنازہ منبر کے قریب ادا کی گئی لوگ فوج در فوج ان کی نماز جنازہ ادا کر رہے تھے۔