کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: نجاشی بادشاہ کی نماز جنازہ سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
١٢٣١٤ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة عن (أبي) (١) المهلب عن عمران بن حصين عن النبي ﷺ أنه قال: "إن (أخًا لكم) (٢) قد مات، (فقوموا) (٣) فصلوا عليه" (يعني النجاشي) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے بھائی کا انتقال ہوچکا ہے، کھڑے ہو جاؤ اور اس کی نماز جنازہ اد ا کرو، یعنی نجاشی کی۔
١٢٣١٥ - [حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن ابن سيرين عن عمران بن حصين أن النبى ﷺ قال: "إن أخاكم النجاشي قد مات فصلوا عليه] (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے بھائی نجاشی کا انتقال ہوگیا ہے، ان کی نماز جنازہ ادا کرو۔
١٢٣١٦ - حدثنا عفان (ثنا) (١) بشر بن مفضل عن (يونس عن) (٢) ابن سبرين عن (أبي) (٣) المهلب عن عمران بن حصين عن النبي ﷺ بنحو من حديث عبد الأعلى (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین سے اسی کے مثل منقول ہے۔
١٢٣١٧ - حدثنا معاوية بن هشام عن سفيان عن (حمران) (١) بن أعين عن أبي الطفيل عن (ابن جارية) (٢) الأنصاري أن رسول اللَّه ﷺ قال: "إن أخاكم النجاشي قد مات (٣)، [فصلوا عليه" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جاریہ انصاری سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے بھائی نجاشی کا انتقال ہوگیا ہے، ان کی نماز جنازہ ادا کرو۔
١٢٣١٨ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة قال: إن النجاشي قد مات فخرج رسول اللَّه ﷺ إلى البقيع (وأصحابه) (١) فصففنا خلفه وتقدم رسول اللَّه ﷺ] (٢) فكبر أربع تكبيرات (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب نجاشی کا انتقال ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ جنت البقیع تشریف لے گئے ہم نے آپ کے پیچھے صفیں بنائیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھے اور چار تکبیریں کہیں۔
١٢٣١٩ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن شريك عن أبي إسحاق عن الشعبي عن جرير قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن أخاكم النجاشي قد مات فاستغفروا له" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے بھائی نجاشی کا انتقال ہوچکا ہے اس کے لیے استغفار کرو۔
١٢٣٢٠ - حدثنا يزيد بن هارون أنا سليم بن (حيان) (١) ثنا (سعيد) (٢) بن ميناء عن (جابر) (٣) بن عبد اللَّه أن رسول اللَّه ﷺ صلى على (أصحمة) (٤) النجاشي فكبر عليه أربعًا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اصحمہ نجاشی کی نماز جنازہ ادا کی اور اس پر چار تکبیریں پڑھیں۔
١٢٣٢١ - حدثنا حفص عن أشعث عن (الحسن) (١) وابن سيرين أن النبي ﷺ صلى على النجاشي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نجاشی کی نماز جنازہ ادا فرمائی اور حسن فرماتے ہیں اس کے لیے دعا فرمائی۔