کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ میت کو دفن کرنے کے بعد اس کی نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے گی
١٢٣١١ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا يصلَّى على الميت مرتين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں میت کی نماز جنازہ دو بار نہیں پڑھی جائے گی۔
١٢٣١٢ - حدثنا هشيم (قال) (١): (أخبرنا) (٢) أبو حرة عن الحسن أنه كان إذا سبق بالجنازة يستغفر لها ويجلس أو ينصرف.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب نماز جنازہ ادا ہوچکی ہو تو اسکے لیے استغفار کرے، اور بیٹھ جائے یا چلا جائے۔
١٢٣١٣ - حدثنا حفص (بن) (١) غياث عن أشعث قال: كان الحسن لا يرى أن يصلَّى على القبر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن قبر پر نماز جنازہ ادا کرنے کو اچھا نہ سمجھتے تھے۔