١٢٠١٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن (الجريري) (١) عن أبي العلاء أن أبا موسى أوصى حَفَرَةَ قبره أن يعمِّقوا له قبره (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العلائ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے قبر کھودنے کے بارے میں وصیت فرمائی تھی کہ قبر گہری کھودی جائے۔
١٢٠١٤ - حدثنا أبو أسامة عن أبي (سنان) (١) عن الضحاك بن عبد الرحمن أن أبا موسى أوصى أن يعمق قبره (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک بن عبد الرحمن سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
١٢٠١٥ - (١) قال عبد الأعلى عن هشام عن الحسن ومحمد: أنهما كانا يستحبان أن (يعمق) (٢) القبر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ قبر گہری ہو۔
١٢٠١٦ - [حدثنا هشيم عن هشام عن الحسن ومحمد أنهما كانا يقولان: (يعمق) (١) القبر] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام سے مروی ہے کہ حسن اور محمد فرماتے تھے کہ قبر گہری کھودی جائے۔
١٢٠١٧ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم أنه قال: يحفر القبر إلى السرة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ قبر ناف تک کھودی جائے۔
١٢٠١٨ - حدثنا أبو أسامة عن محمد بن سليم عن الحسن قال: أوصى عمر أن يجعل عمق قبره قامة (وبسطة) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے وصیت فرمائی تھی کہ قبر لمبائی اور چوڑائی میں گہری کھودی جائے۔