کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات فرماتے ہیں بچہ پیدا ہونے کے بعد جب تک چیخے نہ تب کہ اس کی نماز جنازہ نہیں ادا کریں گے
حدیث نمبر: 11946
١١٩٤٦ - حدثنا إسماعيل بن علية عن سعيد (عن) (١) أبي معشر عن إبراهيم قال: لا (يصلى) (٢) عليه حتى يستهل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ بچے کی نماز جنازہ نہیں ادا کریں گے جب تک کہ وہ چیخے نہیں۔
حدیث نمبر: 11947
١١٩٤٧ - [حدثنا محمد بن (يزيد عن) (١) أيوب عن أبي هاشم عن إبراهيم قال: لا يصلي عليه حتى يستهل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے اسی طرح منقول ہے۔
حدیث نمبر: 11948
١١٩٤٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة قال: سمعت سعيد بن جبير يقول: لا (يصلى) (١) على الصبي] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے سنا آپ فرماتے ہیں کہ بچے کی نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 11949
١١٩٤٩ - حدثنا غندر عن شعبة قال: حدثنا (جلاس) (١) (السلمي) (٢) قال: سمعت [(عثمان) (٣) بن (جحاش) (٤) قال: سمعت] (٥) سمرة بن جندب ومات ابن له (صغيرًا) (٦) (فقال) (٧): اذهبوا (به) (٨) فادفنوه ولا يصلَّى عليه (فإنه) (٩) ليس عليه إثم، وادعوا اللَّه لوالديه أن يجعله لهما فرطًا وأجرًا (نحوه) (١٠) (١١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن جحاش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سمرہ بن جندب کو یہ فرماتے ہوئے سنا جب ان کا چھوٹا بیٹا فوت ہوا، آپ نے فرمایا : اسکو لے جاؤ اور دفنا دو ، اس پر نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی کہ اس پر گناہ نہیں ہے۔ اللہ پاک سے اس کے والدین کے لیے دعائے مغفرت کرو کہ وہ اس بچہ کو ان کے لیے مغفرت کا ذریعہ اور سفارشی بنائے۔
حدیث نمبر: 11950
١١٩٥٠ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري (في) (١) المولود لا يصلَّى عليه ولا يورث حتى يستهل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ نو مولود کی نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے گی، اور نہ ہی وہ وارث بنایا جائے گا جب تک کہ وہ نہ چیخے۔
حدیث نمبر: 11951
١١٩٥١ - حدثنا أبو بكر (قال: ثنا إسماعيل) (١) بن إبراهيم عن شعبة عن الحكم وحماد أنه سألهما عن السقط يقع ميتًا أيصلَّى عليه؟ (قالا) (٢): لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا گیا کہ جنین اگر مردہ حالت میں پیدا ہو تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ؟ فرمایا نہیں۔
حدیث نمبر: 11952
١١٩٥٢ - حدثنا ابن فضيل عن العلاء بن المسيب عن أبيه قال: لا (يصلَّى) (١) على السقط ولا يورَّث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت العلاء بن المسیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جنین پر نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے گی اور نہ ہی وہ وارث ہوگا۔
حدیث نمبر: 11953
١١٩٥٣ - حدثنا أسباط (بن) (١) محمد عن أشعث (عن أبي الزبير) (٢) عن جابر قال: إذا استهل صلِّي عليه وورِّث، فإذا لم يستهل لم يصلَّ عليه (ولم) (٣) يورَّث (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں جب بچہ پیدائش کے بعد چیخے تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور وہ وارث ہوگا، اور اگر نہ چیخے تو نہ نماز ادا کی جائے گی اور نہ ہی وہ وارث ہوگا۔
حدیث نمبر: 11954
١١٩٥٤ - [حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن الشعبي قال: إذا استهل الصبي صلِّي عليه وورِّث (وإذا) (١) لم يستهل لم يصلَّ عليه ولم يورَّث] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام شعبی سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
حدیث نمبر: 11955
١١٩٥٥ - حدثنا معاذ بن يزيد (بن معاذ) (١) عن (أيوب) (٢) (أبي) (٣) العلاء عن منصور عن الحسن قال: لا يصلَّى عليه يعني السقط.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں جنین کی نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 11956
١١٩٥٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن راشد عن مكحول قال: كان الزبير لا يصلي على ولده إذا مات صغيرًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر کا چھوٹا بچہ فوت ہوا تو آپ نے اس پر نماز جنازہ نہیں پڑھی۔
حدیث نمبر: 11957
١١٩٥٧ - حدثنا خالد بن مخلد عن سليمان بن بلال عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب في المولود قال: لا يورَّث حتى يستهل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں بچہ جب تک پیدائش کے بعد چیخے نہیں وہ وارث نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 11958
١١٩٥٨ - [حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) مالك بن إسماعيل قال: ثنا زهير عن عمران بن مسلم عن سويد بن غفلة (قال) (٢): (ما) (٣) كنا (٤) نصلي على المولود] (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ ہم نومولود کی نماز جنازہ نہیں ادا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 11959
١١٩٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (عبيدة) (١) بن حميد عن عمران (عن) (٢) سويد قال: كنا وما نصلي على المولود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید سے اسی طرح منقول ہے۔