حدیث نمبر: 11673
١١٦٧٣ - حدثنا معاذ بن معاذ عن التيمي عن بكر قال: إذا حملت الجنازة فسبح ما دمت (تحملها) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ جب جنازے کو کندھا دو تو جب تک اس کو اٹھائے رکھو تسبیح پڑھتے رہو۔
حدیث نمبر: 11674
١١٦٧٤ - حدثنا معتمر عن أبيه عن بكر بن عبد اللَّه قال: إذا حمل قال: بسم اللَّه ويسبح ما حمله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جب کندھا دو تو بسم اللہ پڑھو اور جب تک کندھا دیئے رکھو تسبیح پڑھتے رہو۔