کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: کوئی شخص جنازے کو کندھا دے تو اس وقت کیا کہے
❮
❯
١١٦٧٣ - حدثنا معاذ بن معاذ عن التيمي عن بكر قال: إذا حملت الجنازة فسبح ما دمت (تحملها) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ جب جنازے کو کندھا دو تو جب تک اس کو اٹھائے رکھو تسبیح پڑھتے رہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11673
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11673، ترقيم محمد عوامة 11452)
١١٦٧٤ - حدثنا معتمر عن أبيه عن بكر بن عبد اللَّه قال: إذا حمل قال: بسم اللَّه ويسبح ما حمله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جب کندھا دو تو بسم اللہ پڑھو اور جب تک کندھا دیئے رکھو تسبیح پڑھتے رہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11674
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11674، ترقيم محمد عوامة 11453)