١١٦٦٧ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن الوليد بن أبي مالك عن سعيد ابن المسيب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث ، حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں جب نماز جنازہ اور فرض نماز کا وقت ایک ساتھ آجائے تو پہلے فرض نماز پڑھیں گے۔
١١٦٦٨ - وعن أشعث عن الحسن وابن سيرين قالوا: إذا (حضرت) (١) الجنازة (والصلاة) (٢) المكتوبة يبدأ بصلاة (المكتوبة) (٣).
١١٦٦٩ - حدثنا وكيع عن (عثمان) (١) بن أبي هند عن عمر بن عبد العزيز أنه حضر جنازة وحضرت الصلاة فبدأ بالمكتوبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن ابی ھند فرماتے ہیں کہ فرض نماز اور نماز جنازہ ایک ساتھ حاضر ہوتے تو حضرت عمر بن عبدالعزیز ابتداء فرض نماز سے فرماتے ۔
١١٦٧٠ - حدثنا وكيع عن شريك عن ليث عن مجاهد قال: يبدأ بالمكتوبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ابتداء فرض نماز سے کی جائے گی۔
١١٦٧١ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون قال: مات ابن لي، قال: فقال لي ابن سيرين: إن استطعت أن (تخرجه) (١) في وقت يصلّى عليه ثم (تصلي) (٢) العصر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میرے بیٹے کا انتقال ہوا تو حضرت ابن سیرین نے مجھ سے فرمایا : اگر طاقت ہو تو ایسے وقت جنازہ لے کر نکلنا کہ جس میں پہلے جنازہ کی نماز پڑھ لو پھر نماز عصر۔
١١٦٧٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن حبيب عن عمرو بن هرم قال: سئل جابر ابن نهبد عن (الجنائز) (١) يصلى عليها قبل صلاة (المغرب) (٢) أو بعدها، قال: يصلَّى ⦗١١⦘ على (الجنازة) (٣) قبل (٤) ثم يصلي المغرب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن ھرم فرماتے ہیں کہ حضرت جابر سے دریافت کیا گیا نماز جنازہ (جب حاضر ہوجائے تو) نماز مغرب سے پہلے ادا کیا جائے یا بعد میں ؟ آپ نے فرمایا نماز جنازہ پہلے پڑھی جائے پھر مغرب کی نماز ادا کی جائے۔