کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: بعض حضرات نے جنازے کے آگے چلنے کی اجازت دی ہے
❮
❯
١١٥٥٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن سالم عن أبيه قال: رأيت النبي ﷺ وأبا بكر وعمر يمشون أمام الجنازة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو، حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11554
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه أحمد (٤٥٣٩)، والترمذي (١٠٠٧)، والنسائي ٤/ ٥٦، وابن ماجة (١٤٨٢)، وأبو داود (٣١٧٩)، وأبو يعلى (٥٤٢١) والطحاوي ١/ ٤٧٩، وابن حبان (٣٥٤٥)، والدارقطني ٢/ ٧٥، والبيهقي ٤/ ٢٣، والشافعي ١/ ٢١٣.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11554، ترقيم محمد عوامة 11336)
١١٥٥٥ - حدثنا أبو الأحوص عن حصين عن سالم قال: رأيت (ابن) (١) عمر يمشي أمام الجنازة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11555
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11555، ترقيم محمد عوامة 11337)
١١٥٥٦ - حدثنا وكيع عن مسعر (عن) (١) عدي (بن ثابت) (٢) عن أبي (حازم) (٣) قال: رأيت أبا هريرة [والحسن بن علي يمشيان أمام الجنازة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حازم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور حسن کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11556
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11556، ترقيم محمد عوامة 11338)
١١٥٥٧ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن صالح مولى التؤمة قال: رأيت أبا هريرة] (١) وأبا قتادة وابن عمر وأبا أسيد يمشون (أمام) (٢) الجنازة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ، حضرت ابو قتادہ، حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابو اسید کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11557
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ صالح صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11557، ترقيم محمد عوامة 11339)
١١٥٥٨ - حدثنا جرير بن (عبد الحميد) (١) عن (سهيل) (٢) بن أبي صالح عن أبيه قال: كان أصحاب محمد ﷺ يمشون أمام الجنازة (حتى) (٣) إذا تباعدوا عنها قاموا ينتظرونها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ صحابہ کرام کو جنازے کے آگے چلتے، پھر جب وہ چلتے چلتے بہت آگے (دور) نکل جاتے تو وہاں پر کھڑے ہو کر جنازے کا (آنے کا) انتظار فرماتے ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11558
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11558، ترقيم محمد عوامة 11340)
١١٥٥٩ - [حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: رأيت علقمة والأسود يمشيان أمام الجنازة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ اور حضرت اسود کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11559
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11559، ترقيم محمد عوامة 11341)
١١٥٦٠ - [حدثنا أبو أسامة عن ابن عون قال: رأيت سالمًا والقاسم يمشيان أمام الجنازة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت قاسم کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11560
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11560، ترقيم محمد عوامة 11342)
١١٥٦١ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون قال: سألت محمدًا عن المشي أمام الجنازة فقال: لا أعلم به بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے محمد سے جنازے کے آگے چلنے سے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا میں تو اس میں کچھ حرج نہیں سمجھتا اور حضرت قاسم اور حضرت سالم اس طرح کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11561
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11561، ترقيم محمد عوامة 11343)
١١٥٦٢ - قال: وكان القاسم وسالم يفعلانه.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11562
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11562، ترقيم محمد عوامة ---)
١١٥٦٣ - (حدثنا) (١) أبو بكر بن عياش عن حميد عن أنس في الجنازة أنتم (مشيعون) (٢) لها تمشون أمامها وخلفها وعن يمينها (وعن) (٣) شمالها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس ارشاد فرماتے ہیں : تم لوگ اس کے مدد گار ہو، اس کے آگے، پیچھے، دائیں اور بائیں چلا کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11563
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11563، ترقيم محمد عوامة 11344)
١١٥٦٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا أبو مالك عن أبي حازم قال: مشيت مع الحسن بن علي وأبي هريرة وابن الزبير أمام الجنازة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حازم فرماتے ہیں کہ میں حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ، اور حضرت ابن زبیر کے ساتھ جنازے کے آگے چلا ہوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11564
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11564، ترقيم محمد عوامة 11345)
١١٥٦٥ - حدثنا أبو أسامة عن (عوف) (١) عن أبي (المنهال) (٢) عن أبي العالية قال: خلفها قريب وأمامها قريب وعن يسارها قريب وعن يمينها قريب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوالعالیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جنازے کے پیچھے چلنے والا قریب ہے، آگے چلنے والا قریب ہے، دائیں جانب چلنے والا قریب ہے اور بائیں جانب چلنے والا قریب ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11565
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11565، ترقيم محمد عوامة 11346)
١١٥٦٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عطاء قال: رأيت ابن عمر وعبيد بن عمير يمشيان أمام الجنازة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت عبید بن عمیر کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11566
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11566، ترقيم محمد عوامة 11347)
١١٥٦٧ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن محمد بن عبيد اللَّه عن (العقار) (١) بن المغيرة قال: كنت أمشي خلف الجنازة فجاء أبو هريرة فوضع فقاري بين أصبعيه ثم (دفعني) (٢) حتى تقدمت أمام (الجنازة) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقار بن مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں ایک جنازے کے پیچھے چل رہا تھا۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور میری ریڑھ کی ہڈی کے درمیان انگلیاں رکھ کر مجھے دھکیلا یہاں تک کہ میں جنازے کے آگے پہنچ گیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11567
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11567، ترقيم محمد عوامة 11348)