١١٣٠٩ - حدثنا (هشيم) (١) عن يونس عن الحسن أنه كان لا يرى بأسًا أن تغسل المرأة الغلام إذا كان فطيمًا وفوقه شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اسمیں کوئی حرج نہیں کہ عورت بچوں کو (لڑکوں) کو غسل دے جب کہ وہ اس کا دودھ چھوڑایا ہوا ہو یا اس سے کچھ زائد عمر ہو۔
١١٣١١ - حدثنا حفص عن ليث عن عطاء قال: (يكفن) (١) الصبي الذي قد (سعى) (٢) (٣) في خرقة (ويغسله) (٤) النساء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جس بچے نے پیدائش کے بعد حرکت کی اسے ایک کپڑے میں کفن دیا جائے گا اور عورتیں اسے غسل دیں گی۔