١١٣٠٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي هاشم أن أبا قلابة غسل (ابنته) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہاشم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے اپنی بیٹی کو خود غسل دیا۔
١١٣٠٨ - حدثنا شبابة عن شعبة عن أبي الحسن الواسطيِّ قال: غسل أبو قلابة ابنته فقلت (له) (١): ما يدريك؟ فقال: كنا في داره فخرج علينا فأخبرنا أنه فعل ذلك قال: وكانت جارية شابة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوالحسن الواسطی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے اپنی بیٹی کو غسل دیا، میں نے ان سے کہا : آپ کو اس بارے میں کیا معلوم ہے ؟ میں نے کہا ہم گھر میں موجود تھے تو وہ ھمارے پاس آئے اور ہمیں بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو غسل دیا اور وہ جوان لڑکی تھی۔