١٠٩١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع عن) (١) سفيان (عن) (٢) عمرو بن ميمون قال: سألت عمر بن عبد العزيز من أرض الخراج عليها زكاة؟ فقال: الخراج على الأرض والزكاة على الحب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ خراج تو زمین پر ہے اور عشر دانوں پر ہے۔
١٠٩١١ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) عن معاوية بن صالح عن أبي هاشم عن (عمر) (٢) بن عبد العزيز قال: الخراج على الأرض والعشر على الحب.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ کھجوروں پر زکوٰۃ نہیں ہے اگر اس پر عشر وصول کرلیا گیا ہو، اگرچہ وہ سو ہزار (ایک لاکھ) ہی کیوں نہ ہوں۔
١٠٩١٢ - حدثنا أبو أسامة عن أشعث عن الحسن قال: كان يقول: ليس في التمر زكاة إذا كان يؤخذ منه العشر وإن كان بمائة ألف.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ اس پر (زکوٰۃ) ہے۔
١٠٩١٣ - حدثنا وكيع قال: كان حسن وسفيان يقولان: عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام شعبی فرماتے ہیں کہ ایک ہی زمین سے خراج اور عشر وصول نہیں کیا جائے گا۔