١٠٩٠٦ - حدثنا حفص عن (ابن) (١) أبي خالد عن الشعبي في الرجل يعتق العبد النصراني قال: ذمته ذمة مواليه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اس پر جزیہ نہیں ہے۔
١٠٩٠٧ - حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن قال: ليس عليه الجزية.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ آدمی اگر نصرانی غلام کو آزاد کر دے تو اس پر جزیہ ہے۔
١٠٩٠٨ - [حدثنا حفص عن عبيدة عن إبراهيم في الرجل يعتق العبد النصراني قال: عليه الجزية] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سنان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز اس نصرانی غلام سے جزیہ وصول فرمایا کرتے تھے جس کو کسی مسلمان نے آزاد کیا ہو۔
١٠٩٠٩ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن سنان أن عصر بن عبد العزيز أخذ الجزية من نصراني أعتقه مسلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز سے خراجی زمین کے متعلق دریافت فرمایا کہ کیا اس پر زکوٰۃ (بھی) ہے ؟ آپ نے فرمایا خراج زمین پر ہے اور زکوٰۃ تو اس کے دانوں (کھیتی وغیرہ) پر ہے۔