٩٦٣١ - حدثنا وكيع بن الجراح عن حاجب بن (عمر) (١) عن الحكم بن الأعرج قال: انتهيت إلى ابن عباس وهو متوسد رداءه في زمزم فقلت: أخبرني عن (صيام) (٢) (يوم) (٣) عاشوراء، فقال: إذا رأيت هلال المحرم فأعدد وأصبح صائمًا لتاسع، قلت: (هكذا) (٤) كان محمد (رسول اللَّه ﷺ) (٥) (يصومه؟ قال: نعم) (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم بن اعرج کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا وہ زمزم کے کنویں سے ٹیک لگائے بیٹھتے تھے۔ میں نے کہا کہ مجھے عاشوراء کے روزے کے بارے میں بتائیں۔ انہوں نے فرمایا کہ جب تم محرم کے چاند کو دیکھو تو اس دن کی تیاری شروع کردو۔ پھر نو تاریخ کو روزہ رکھو۔ میں نے کہا کہ کیا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دن روزہ رکھا کرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔
٩٦٣٢ - [حدثنا وكيع بن الجراح عن ابن أبي ذئب عن القاسم بن (عباس) (١) عن عبد اللَّه بن (عمير) (٢) عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ (٣): "لَئنْ بقيت إلى قابل لأصومن التاسع يعني (يوم) (٤) عاشوراء" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میں اگلے سال تک حیات رہا تو میں نو محرم یعنی یوم عاشوراء کا روزہ رکھوں گا۔
٩٦٣٣ - حدثنا عبد الوهاب عن أيوب عن أبي سليمان مولى يحيى بن (يعمر) (١) قال: سمعت ابن عباس يقول: يوم عاشوراء صبيحة تاسعة ليلة عشر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یوم عاشوراء دسویں کی رات اور نویں کی صبح ہے۔
٩٦٣٤ - حدثنا وكيع وابن نمير عن سلمة عن الضحاك قال: عاشوراء يوم التاسع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ یوم عاشوراء نو محرم ہے۔
٩٦٣٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن ومحمد قالا: عاشوراء يوم العاشر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد فرماتے ہیں کہ یوم عاشوراء دس محرم ہے۔
٩٦٣٦ - حدثنا محمد بن بشر (عن سعيد) (١) عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن وعكرمة قالوا: عاشوراء يوم العاشر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب، حسن اور حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ یوم عاشوراء دس محرم ہے۔
٩٦٣٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن يونس عن الحسن قال: يوم عاشوراء هو يوم العاشر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ یوم عاشوراء دس محرم ہے۔
٩٦٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن الجريري عن الحكم (بن) (١) الأعرج عن ابن عباس قال: هو (يوم) (٢) التاسع (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یوم عاشوراء نو محرم ہے۔
٩٦٣٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) ابن أبي ذئب عن شعبة عن ابن عباس أنه كان يصوم يوم عاشوراء في السفر ويوالي بين اليومين مخافة أن يفوته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سفر میں بھی یوم عاشوراء کا روزہ رکھا کرتے تھے اور اس سے ایک دن پہلے اور ایک دن بعد میں روزہ رکھتے تھے تاکہ عاشوراء کے دن کا روزہ ضائع نہ ہوجائے۔
٩٦٤٠ - حدثنا يزيد عن الجريري عن الحسن قال: عاشوراء يوم العاشر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ یوم عاشوراء دس محرم ہے۔