کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص منزل پر پہنچ جائے تو پوری نماز پڑھے
٨٤٤١ - حدثنا أبو بكر (قال) (١) ثنا معتمر بن سليمان عن ليث عن طاوس عن عائشة قالت: إذا وضعت الزاد والمزاد فصل أربعًا، وكان طاوس إذا قدم مكة صلى أربعًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب تم زادراہ اور سواری کو چھوڑ دو تو پوری نماز پڑھو۔ حضرت طاوس مکہ آکر چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
٨٤٤٢ - حدثنا عبد الأعلى عن داود عن أبي العالية قال: يصلي ركعتين فإذا أطمأن صلى أربعًا، يعني إذا نزل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ وہ دو رکعتیں پڑھے گا اور جب اسے اطمینان حاصل ہوجائے تو چار پڑھے گا۔
٨٤٤٣ - حدثنا ابن علية (عن أيوب) (١) (عن) (٢) عمرو عن عطاء عن ابن عباس قال: إذا انتهيت إلى ماشيتك فأتمم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم اپنی منزل پر پہنچ جاؤ تو پوری نماز پڑھو۔
٨٤٤٤ - حدثنا ابن علية عن ابن جريج عن عطاء عن ابن عباس مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
٨٤٤٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن قال: إذا قدم (مسافر) (١) مصرًا من الأمصار صلى أربعًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب مسافر کسی شہر میں پہنچ جائے تو چار رکعتیں پڑھے۔