مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8443
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص منزل پر پہنچ جائے تو پوری نماز پڑھے
من قال إذا وضع رحله (ونزل) أتم
حدیث نمبر: 8443
٨٤٤٣ - حدثنا ابن علية (عن أيوب) (١) (عن) (٢) عمرو عن عطاء عن ابن عباس قال: إذا انتهيت إلى ماشيتك فأتمم (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے مویشیوں کے پاس پہنچ جاؤ تو پوری نماز پڑھو۔
حواشی
(١) سقط من: [ب].
(٢) سقط من: [ص].