مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8441
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص منزل پر پہنچ جائے تو پوری نماز پڑھے
من قال إذا وضع رحله (ونزل) أتم
حدیث نمبر: 8441
٨٤٤١ - حدثنا أبو بكر (قال) (١) ثنا معتمر بن سليمان عن ليث عن طاوس عن عائشة قالت: إذا وضعت الزاد والمزاد فصل أربعًا، وكان طاوس إذا قدم مكة صلى أربعًا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب تم زادراہ اور پانی کا مشکیزہ رکھ دو تو پوری نماز پڑھو۔ حضرت طاوس مکہ آکر چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
حواشی
(١) سقط في [ب، ك].