حدیث نمبر: 7620
٧٦٢٠ - حدثنا أبو بكر، قال: ثنا جرير عن مغيرة، قال: كان أبو وائل يرسل ⦗٩١⦘ (خادمه) (١) وهي حائض إلى أبي رزين، فتأتيه بالمصحف من عنده فتمسك بعلاقته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل اپنی خادمہ کو حضرت ابو رزین کے پاس بھیجتے، وہ ان کے پاس سے مصحف اٹھاکر لاتی اور اسے اس کے غلاف سے پکڑا کرتی تھی۔
حدیث نمبر: 7621
٧٦٢١ - حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن، قال: لا بأس (أن) (١) يتناول الرجل المصحف إذا كان في وعائه أو (في علاقته) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی قرآن مجید کو اس کے تھیلے یا غلاف کے ساتھ پکڑے۔
حدیث نمبر: 7622
٧٦٢٢ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن أبي خالد الدالاني عن القاسم يعني الأعرج، قال: رأيت سعيد بن جبير قرأ في المصحف، ثم ناول غلامًا له مجوسيًا بعلاقته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم اعرج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ مصحف سے پڑھ رہے تھے، پھر انہوں نے اس غلاف کے ساتھ اپنے ایک مجوسی غلام کو تھما دیا۔
حدیث نمبر: 7623
٧٦٢٣ - حدثنا وكيع عن أيمن بن (نابل) (١) قال: سمعت عطاء يقول: لا بأس أن تأخذ الحائض بعلاقة المصحف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حائضہ مصحف کو اس کے غلاف کے ساتھ پکڑ سکتی ہے۔
حدیث نمبر: 7624
٧٦٢٤ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن محمد أنه لم يكن يرى بأسا أن (يحول) (١) الرجل المصحف وهو غير طاهر.
مولانا محمد اویس سرور
محمد اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی بےوضو ہونے کی حالت میں قرآن مجید کو ہاتھ لگائے۔
حدیث نمبر: 7625
٧٦٢٥ - حدثنا وكيع عن (علي) (١) بن صالح عن غالب أبي الهذيل، قال: أمرني أبو رزين أن أفتح المصحف على غير وضوء، فسألت إبراهيم فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت غالب ابی ہذیل فرماتے ہیں کہ مجھے ابو رزین نے بےوضو ہونے کی حالت میں قرآن مجید کھولنے کا حکم دیا۔ میں نے اس بارے میں حضر ت ابراہیم سے سوال کیا تو انہوں نے اسے ناپسند فرمایا۔
حدیث نمبر: 7626
٧٦٢٦ - حدثنا ابن نمير، قال: (نا) (١) عبيد اللَّه بن عمر عن (نافع عن) (٢) ابن ⦗٩٢⦘ عمر أنه كان لا يمس المصحف إلا وهو طاهر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما قرآن مجید کو بغیر وضو کے ہاتھ نہ لگاتے تھے۔
حدیث نمبر: 7627
٧٦٢٧ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن أنه كان لا يرى (به) (١) بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن قرآن مجید کو بغیروضو چھونے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 7628
٧٦٢٨ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر قال: سألت عامرًا عن مس المصحف على غير وضوء، فقال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے بغیر وضو قرآن مجید کو ہاتھ لگانے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ محمد بن علی، عبدا لرحمن بن اسود ، قاسم، سالم اور طاوس سے اسے مکروہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 7629
٧٦٢٩ - وكرهه محمد بن علي وعبد الرحمن بن الأسود والقاسم وسالم وطاوس.