٧٦١٠ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) (أبو) (٢) معاوية عن الأعمش عن ثابت بن عبيد عن القاسم بن محمد عن عائشة قالت: قال لي رسول اللَّه ﷺ: "ناوليني ⦗٨٩⦘ الخمرة من المسجد"، فقلت: إني حائض (قال) (٣): "إن حيضتك ليست في يدك" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ مسجد سے مجھے سجدہ کرنے والا رومال دے دو ۔ میں نے عرض کیا کہ میں حالت حیض میں ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
٧٦١١ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن، (قال: سئل ابن عمر) (١) عن الحائض تناول (الرجل) (٢) (الطهور) (٣) أو الشيء من المسجد، فقال: (إن حيضتها ليست في يدها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ کیا عورت مسجد سے اپنے خاوند کو وضو کا پانی یا کوئی اور چیز دے سکتی ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کا حیض اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
٧٦١٢ - [حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم، قال: لا بأس أن تضع الحائض في المسجد الشيء وتأخذه منه ولا تدخله] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ حائضہ مسجد میں داخل ہوئے بغیر کوئی چیز اس میں رکھے یا اٹھائے۔
٧٦١٣ - حدثنا (عبد الأعلى) (١) عن معمر عن الزهري أنه كان لا يرى بأسًا أن تضع الحائض في المسجد ما شاءت وتأخذه منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ حائضہ مسجد میں کوئی چیز رکھے یا اٹھائے۔
٧٦١٤ - حدثنا ابن علية عن هشام الدستوائي عن قتادة، قال: الحائض تأخذ من المسجد، ولا تضع فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حائضہ مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے لیکن رکھ نہیں سکتی۔
٧٦١٥ - حدثنا يعلى بن عبيد عن عثمان بن حكيم عن جدته الرباب، أن عثمان ابن حنيف قال: يا جارية ناوليني الخمرة، قالت: (لست) (١) أصلي قال: إن ⦗٩٠⦘ حيضتك ليست (في يدك) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن حنیف نے اپنی باندی سے کہا اے لڑکی ! مجھے یہ سجدہ کرنے والا رومال دو ۔ اس نے کہا میں ان دنوں نماز نہیں پڑھ رہی۔ انہوں نے فرمایا کہ تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
٧٦١٦ - حدثنا (ابن) (١) نمير (عن) (٢) عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان يقول لجاريته: ناوليني الخمرة من المسجد، فتقول: إني حائض فيقول: إن حيضتك ليست (في يدك) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی باندی سے کہا مجھے یہ سجدہ کرنے والا رومال دو ۔ اس نے کہا میں ان دنوں نماز نہیں پڑھ رہی۔ انہوں نے فرمایا کہ تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
٧٦١٧ - حدثنا ابن علية عن هشام الدستوائي عن حماد عن إبراهيم، قال: تأخذ الحائض من المسجد وتضع فيه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حائضہ مسجد میں کوئی چیز رکھ بھی سکتی ہے اور اٹھا بھی سکتی ہے۔
٧٦١٨ - حدثنا يعلى بن عبيد عن عبد الملك عن عطاء في الحائض تناول (من) (١) المسجد الشيء قال: نعم إلا المصحف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ حائضہ مسجد سے کوئی چیز اٹھا سکتی ہے ؟ انہوں نے فرمایا ہاں، البتہ مصحف کو ہاتھ نہیں لگاسکتی۔
٧٦١٩ - حدثنا ابن أبي عدي (١) عن أشعث عن الحسن أنه كان لا يرى بأسًا أن تأخذ الحائض الشيء من المسجد وتضعه فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے کہ حائضہ مسجد میں کوئی چیز رکھے یا اٹھائے۔