٧٢٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس ووكيع وغندر عن شعبة ⦗٩⦘ عن عمرو بن مرة عن ابن (أبي) (١) ليلى عن البراء بن عازب أن رسول اللَّه ﷺ قنت في الصبح والمغرب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فجر اور مغرب کی نماز میں د عائے قنوت پڑھی۔ یہ روایت سن کر ابراہیم نے فرمایا کہ کیا وہ حضرت عبد اللہ کے اصحاب کی طرح ہیں ؟ وہ تو امراء کے ساتھی ہیں۔
٧٢٣٩ - قال: فقال إبراهيم: أهو كأصحاب عبد اللَّه، إنما (كان) (١) صاحب (أمراء) (٢). - ولم يذكر وكيع قول إبراهيم.
٧٢٤٠ - حدثنا شريك عن حصين عن عبد الرحمن بن (معقل) (١) قال: (صليت خلف علي المغرب فقنت) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن معقل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پھے ے مغرب کی نماز ادا کی، انہوں نے اس میں دعائے قنوت پڑھی۔
٧٢٤١ - حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي قلابة عن أنس قال (١): صلاتان كان يقنت فيهما المغرب والفجر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دو نمازیں ایسی ہیں جن میں دعائے قنوت پڑھی جائے گی : مغرب اور فجر۔
٧٢٤٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد اللَّه بن خالد عن ابن (معقل) (١) قال: قنت علي في المغرب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن معقل فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مغرب کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی۔
٧٢٤٣ - حدثنا شريك عن ثابت (الثمالي) (١) قال: سألت أبا جعفر عن القنوت فقال: كل صلاة يجهر فيها ففيها القنوت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت ثمالی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے قنوت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہر وہ نماز جس میں جہری قراءت ہوتی ہے اس میں قنوت بھی ہے۔