کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ مغرب کے بعد دور کعتیں گھر میں پڑھی جائیں
٦٥٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا بن أبي ذئب والعمري ⦗٣٩٠⦘ عن نافع عن (ابن) (١) عمر أن النبي ﷺ صلى الركعتين بعد المغرب في بيته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب کے بعد دو رکعتیں گھر میں ادا فرمائیں۔
٦٥٢٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن سعد بن إبراهيم عن أبيه قال: كان عبد الرحمن بن عوف يصلي الركعتين بعد المغرب في بيته (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف مغرب کی دو رکعتیں اپنے گھر میں پڑھا کرتے تھے۔
٦٥٢٦ - حدثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن عاصم بن (عمر) (١) بن قتادة عن محمود بن لبيد قال: أتى رسول اللَّه ﷺ مسجد (٢) بني (عبد) (٣) الأشهل (فصلى) (٤) بهم المغرب فلما سلّم قال: "اركعوا هاتين الركعتين في بيوتكم" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمود بن لبید کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنو عبد الاشہل کی مسجد میں تشریف لائے اور آپ نے انہیں مغرب کی نماز پڑھائی۔ جب آپ نے سلام پھیرا تو فرمایا کہ ان دو رکعتوں کو اپنے گھر میں پڑھو۔ راوی عمر بن قتادہ کہتے ہیں کہ حضرت محمود بن لبید اپنی قوم کے امام تھے، وہ مغرب کی نماز پڑھانے کے بعد مسجد کے صحن میں بیٹھ جاتے اور عشاء کا وقت داخل ہونے سے پہلے اپنے گھر جا کر مغرب کی دو سنتیں ادا کیا کرتے تھے۔
٦٥٢٧ - قال: فلقد رأيت محمود (١) (بن لبيد) (٢) وكان إمام قومه (يصلي) (٣) بهم المغرب ثم يخرج فيجلس بفناء المسجد حتى يقوم قبل العتمة فيدخل ⦗٣٩١⦘ بيته فيصليهما (٤).
٦٥٢٨ - حدثنا عبد الأعلى عن ابن إسحاق قال: حدثنا العباس (بن) (١) سهل (ابن سعد) (٢) (الساعدي) (٣) قال: لقد أدركت زمان عثمان بن عفان وأنه ليسلم من المغرب (فما أرى) (٤) رجلًا واحدًا يصليهما في (المسجد يبتدرون أبواب) (٥) المسجد حتى (يخرجوا) (٦) فيصلونها (٧) في بيوتهم (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباس بن سہل ساعدی کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عثمان بن عفان کا زمانہ دیکھنا نصیب ہوا، جب وہ مسجد میں مغرب کا سلام پھیرتے تو مسجد میں ایک آدمی بھی نظر نہیں آتا تھا، وہ سب مسجد کے دروازوں کی طرف لپکتے اور دو سنتیں گھرجا کرا دا کیا کرتے تھے۔
٦٥٢٩ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر عن ميمون قال: كانوا يستحبون (هاتين) (١) الركعتين بعد المغرب في بيوتهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ اسلاف مغرب کے بعد کی دو رکعتیں اپنے گھروں میں پڑھا کرتے تھے۔