کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: کیا باندھی بغیر دوپٹے کے نماز پڑھ سکتی ہے؟
❮
❯
٦٣٦٩ - حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة قال: (حدثنا) (١) أبو أسامة عن مجالد عن الشعبي عن مسروق قال: تصلّي (الأمة) (٢) كما تخرج (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ باندی اسی طرح نماز پڑھے گی جس طرح باہر نکلتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6369
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6369، ترقيم محمد عوامة 6281)
٦٣٧٠ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق أن عليًا وشريحًا كانا يقولان: تصلي الأمة كما تخرج (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت شریح فرمایا کرتے تھے کہ باندی اسی طرح نماز پڑھے گی جس طرح باہر نکلتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6370
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6370، ترقيم محمد عوامة 6282)
٦٣٧١ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: تصلي أم الولد بغير خمار وإن كانت قد بلغت ستين سنة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی بغیر دوپٹے کے نماز پڑھ سکتی ہے خواہ اس کی عمر تیس سال سے زائد ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6371
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6371، ترقيم محمد عوامة 6283)
٦٣٧٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: [ليس على الأمة خمار وإن كانت عجوزا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ باندی پر دوپٹہ لازم نہیں خواہ وہ بوڑھی ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6372
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6372، ترقيم محمد عوامة 6284)
٦٣٧٣ - (حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ليث عن مجاهد قال) (١): ليس على الأمة خمار] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ باندی پر دوپٹہ لازم نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6373
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6373، ترقيم محمد عوامة 6285)
٦٣٧٤ - [حدثنا أبو أسامة عن مجالد عن الشعبي عن مسروق قال: تصلي الأمة كما تخرج] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ باندی اسی طرح نماز پڑھے گی جس طرح باہر نکلتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6374
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6374، ترقيم محمد عوامة 6286)
٦٣٧٥ - [حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث قال: تصلي الأمة كما تخرج (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ باندی اسی طرح نماز پڑھے گی جس طرح باہر نکلتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6375
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6375، ترقيم محمد عوامة 6287)
٦٣٧٦ - حدثنا عبدة بن (سليمان) (١) عن مجالد عن الشعبي عن شريح قال: تصلي الأمة كما تخرج] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ باندی اسی طرح نماز پڑھے گی جس طرح باہر نکلتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6376
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6376، ترقيم محمد عوامة 6288)
٦٣٧٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: ليس على الأمة خمار وإن ولدت من سيدها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ باندی پر دوپٹہ لازم نہیں خواہ وہ اپنے آقا سے پیدا ہوئی ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6377
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6377، ترقيم محمد عوامة 6289)
٦٣٧٨ - حدثنا وكيع قال (ثنا) (١) إسرائيل (٢) عن [جابر (عن عطاء قال: قال) (٣) رسول اللَّه ﷺ] (٤): "إن الأمة قد ألقت فروة رأسها" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ باندی نے اپنے سر کی کھال کو اتار دیا ہے۔ یعنی اس پر حجاب واجب نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6378
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل ضعيف؛ جابر ضعيف.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6378، ترقيم محمد عوامة 6290)
٦٣٧٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن قتادة عن أنس قال: رأى عمر أمة ⦗٣٥٤⦘ لنا متقنعة فضربها وقال: (لا تشبهي) (١) بالحرائر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے ایک باندی کو پردہ کرتے ہوئے دیکھا تو اسے مارا اور فرمایا کہ آزاد عورتوں کی مشابہت اختیار نہ کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6379
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه عبد الرزاق (٥٠٦٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6379، ترقيم محمد عوامة 6291)
٦٣٨٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا (١) شعبة عن الحكم عن مجاهد قال: قال عمر: إن الأمة قد (ألقت) (٢) فروة رأسها من وراء الجدار (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ باندی نے اپنے سر کی کھال کو دیوار سے پیچھے اتار دیا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6380
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6380، ترقيم محمد عوامة 6292)
٦٣٨١ - حدثنا هشيم عن حجاج عن عكرمة بن خالد المخزومي عن عمر بن الخطاب بمثل حديث وكيع عن شعبة عن الحكم (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6381
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6381، ترقيم محمد عوامة 6293)
٦٣٨٢ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن أنس قال: رأى عمر جارية متقنعة فضربها وقال: (لا تشبهين) (١) بالحرائر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے ایک باندی کو پردہ کرتے ہوئے دیکھا تو اسے مارا اور فرمایا کہ آزاد عورتوں کی مشابہت اختیار نہ کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6382
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6382، ترقيم محمد عوامة 6294)
٦٣٨٣ - حدثنا علي بن مسهر عن المختار بن فلفل عن أنس بن مالك قال: دَخَلَت على عمر بن الخطاب أمة (قد) (١) كان يعرفها لبعض (٢) المهاجرين أو الأنصار وعليها جلباب متقنعة به فسألها: عتقت؟ قالت: لا، قال: فما بال الجلباب؟ ضعيه ⦗٣٥٥⦘ عن رأسك إنما الجلباب على الحرائر من نساء المؤمنين (فتلكأت) (٣) فقام إليها بالدرة فضربها بها (برأسها) (٤) حتى ألقته عن رأسها (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب کے پاس ایک باندی آئی، وہ اسے کسی مہاجر یا انصاری کی وجہ سے جانتے تھے۔ اس پر ایک بڑی چادر تھی جس سے اس نے نقاب کر رکھا تھا۔ حضرت عمر نے اس سے سوال کیا کیا تم آزاد ہوگئی ہو ؟ اس نے کہا نہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ پھر یہ چادر کیوں اوڑھ رکھی ہے ؟ اسے اپنے سر سے اتار دو ، چادر تو آزاد مومن عورتوں کے سر پر ہوتی ہے۔ اس پر وہ باندی بہانے بنانے لگی۔ چناچہ حضرت عمر نے اپنا درہ اس کے سر پر مارا اور اس کی چادر اتار دی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6383
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6383، ترقيم محمد عوامة 6295)
٦٣٨٤ - حدثنا حفص عن مجالد عن الشعبي قال: سأله أبو (هبيرة) (١) كيف تصلي الأمة؟ قال: تصلي كما تخرج (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہبیرہ نے حضرت شعبی سے سوال کیا کہ باندی کیسے نماز پڑھے گی ؟ انہوں نے فرمایا کہ جس طرح وہ نکلتی ہے اسی طرح نماز پڑھے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6384
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6384، ترقيم محمد عوامة 6296)
٦٣٨٥ - حدثنا هشيم عن خالد عن أبي قلابة قال: وإن عمر بن الخطاب لا يدع في خلافته أمة تقنع قال: (و) (١) قال عمر: إنما القناع (للحرائر) (٢) (لكي) (٣) (لا) (٤) يؤذين (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب اپنے زمانہ خلافت میں کسی باندی کو دوپٹہ نہ لینے دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ دوپٹے آزاد عورتوں کے لئے ہیں۔ تا کہ انہیں تکلیف نہ دی جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6385
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6385، ترقيم محمد عوامة 6297)