٦٣٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أزهر السمان عن (ابن) (٢) عون عن محمد، قال: تتزر به.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ وہ اسے بطور ازار کے استعمال کرے۔
٦٣٣١ - حدثنا ابن فضيل عن عمر بن ذر، قال: سألت مجاهدًا وعطاء عن المرأة تحضرها الصلاة وليس لها إلا ثوب واحد (قالا) (١): تتزر به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن ذر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد اور حضرت عطاء سے سوال کیا کہ اگر نماز کا وقت آجائے اور عورت کے پاس ایک ہی کپڑا ہو تو و ہ کیا کرے ؟ دونوں نے فرمایا کہ وہ اسے بطور ازار کے استعمال کرے۔
٦٣٣٢ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) عمر بن ذر، قال: سألت عطاء عن المرأة لا يكون (لها) (٢) إلا (ثوب واحد) (٣) (قال) (٤): تتزر به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن ذر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ اگر عورت کے پاس ایک ہی کپڑا ہو تو وہ کیسے نماز پڑھے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے بطور ازار کے استعمال کرے۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ مراد یہ ہے کہ کپڑا چھوٹا ہو۔