کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جس آدمی کی ایام تشریق میں کوئی رکعت فوت ہو جائے تو وہ کیا کرے؟
٥٩٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن برد عن مكحول قال: يكبر ثم يقوم فيقضي ثم يكبر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ وہ تکبیر کہہ کر کھڑا ہو تو رکعت کی قضا کرے اور پھر تکبیرات کہے۔
٥٩٤٨ - [حدثنا محمد بن فضيل عن ابن شبرمة عن الشعبي قال: يقضي ثم يكبر] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ وہ رکعت پڑھنے کے بعد تکبیرات کہے۔
٥٩٤٩ - حدثنا محمد بن فضيل قال: رأيت ابن شبرمة غير مرة إذا فاته شيء من الصلاة (أيام) (١) التشريق قام (فقضى) (٢) ثم كبر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن فضیل کہتے ہیں کہ میں نے کئی بار ابن شبرمہ کو دیکھا کہ ایام تشریق میں اگر کوئی رکعت فوت ہوجاتی تو وہ رکعت پڑھ کر تکبیرات کہتے۔
٥٩٥٠ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: كان يقول: يكبر معه ثم يقوم فيقضي.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرمایا کرتے تھے کہ وہ امام کے ساتھ تکبیرات کہے پھر کھڑا ہو کر اس رکعت کی قضا کرے۔
٥٩٥١ - (حدثنا أبو بكر) (١) قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن هشام عن الحسن وابن سيرين في الرجل تفوته الركعة أيام التشريق قال ابن سيرين: يقضي ثم يكبر وقال الحسن: يكبر ثم يقضي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ابن سیرین سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا تو ابن سیرین نے فرمایا کہ وہ قضا کرے پھر تکبیرات کہے۔ حسن نے فرمایا کہ وہ تکبیرات کہے پھر رکعت کی قضا کرے۔
٥٩٥٢ - حدثنا عيسى بن يونس عن أبي حنيفة عن حماد (عن إبراهيم) (١) قال: إذا (فاتتك) (٢) ركعة أيام التشريق فلا تكبر حتى تقضيها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب ایام تشریق میں تمہاری کوئی رکعت فوت ہوجائے تو رکعت پڑھنے تک تکبیرات نہ کہو۔
٥٩٥٣ - [حدثنا هشيم قال: أنا يونس عن الحسن قال: يكبر مع الإمام ثم يقضي ما سبق به] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ تکبیرات کہے پھر باقی ماندہ نماز کی قضاء کرے۔
٥٩٥٤ - حدثنا هشيم (عن هشام) (١) عن ابن سيرين أنه كان يقول: يقضي ما فاته ثم يكبر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ فوت شدہ رکعت پڑھے پھر تکبیر کہے۔
٥٩٥٥ - حدثنا حكام (الرازي) (١) عن عنبسة عن ابن أبي ليلى عن عبد الكريم عن مجاهد قال: يكبر مع الإمام ثم يكبر إذا قضى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ تکبیر کہے پھر رکعت پڑھنے کے بعد بھی تکبیر کہے۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ ابن ابی لیلیٰ کا بھی یہی قول ہے۔