٥٨٩٦ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا جرير وابن إدريس عن يزيد (عن) (١) ابن أبي ليلى قال: الغسل يوم الأضحى ويوم الفطر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ عید الفطر اور عید الاضحی کے دن غسل کرنے کا دِن ہے۔
٥٨٩٧ - [حدثنا وكيع عن شعبة عن عمرو بن مرة عن زاذان أن رجلا سأل عليا عن الغسل فقال: الغسل يوم الأضحى ويوم الفطر] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایک آدمی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے غسل کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ عید الاضحی اور عید الفطر کا غسل دین کا حصہ ہے۔
٥٨٩٨ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال حدثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان يغتسل للعيدين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما عیدین کے دن غسل فرمایا کرتے تھے۔
٥٨٩٩ - حدثنا وكيع عن سعيد بن سنان عن رجل عن ابن عباس قال: اغتسل في العيدين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے عیدین کے دن غسل کیا۔
٥٩٠٠ - [حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر أنه كان يغتسل في العيدين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما عیدین کے دن غسل فرمایا کرتے تھے۔
٥٩٠١ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن أنه كان يغتسل يوم الفطر ويوم النحر] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن عید الفطر اور عید الاضحی کے دن غسل فرمایا کرتے تھے۔
٥٩٠٢ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن ومحمد أنهما كانا يغتسلان يوم الفطر ويوم النحر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد عید الفطر اور عید الاضحی کے دن غسل فرمایا کرتے تھے۔
٥٩٠٣ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن ابن أبي ليلى عن عبد الكريم عن مجاهد قال: كانوا يستحبون أن يغتسلوا يوم الأضحى ويوم الفطر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عید کے لئے جانے سے پہلے عید الفطر اور عید الاضحی کے دن غسل کرنا حق ہے۔
٥٩٠٤ - حدثنا أبو داود عن زمعة عن الزهري عن سعيد بن المسيب أنه سمعه يقول: الاغتسال يوم الأضحى ويوم الفطر قبل أن (يخرج حق) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ عید کے لئے جانے سے پہلے عید الفطر اور عید الاضحی کے دن غسل کرنا حق ہے۔
٥٩٠٥ - [حدثنا معن بن عيسى عن خالد (بن) (١) أبي بكر أن (سالم) (٢) بن عبد اللَّه كان يغتسل للعيد] (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
سالم بن عبد اللہ عید کے لئے غسل کیا کرتے تھے۔
٥٩٠٦ - حدثنا معن بن عيسى عن خالد (بن) (١) أبي بكر قال: سمعت عبيد اللَّه ابن عبد اللَّه يأمر بالغسل للعيدين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ عیدین کے لئے غسل کا حکم دیتے ہیں۔
٥٩٠٧ - حدثنا وكيع والفضل (بن) (١) دكين عن (عمر) (٢) بن (ذر) (٣) عن إبراهيم التيمي (عن أبيه) (٤) أنه كان يستحب الغسل للجمعة والعيدين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کے والد جمعہ اور عیدین کے لئے غسل کو مستحب قرار دیتے تھے۔
٥٩٠٨ - حدثنا أزهر (عن ابن) (١) عون عن محمد أنه كان يغتسل يوم العيد قبل أن يغدو.
مولانا محمد اویس سرور
محمد عید کے لئے جانے سے پہلے غسل فرماتے تھے۔