٢٠٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن عاصم بن بهدلة عن موسى بن طلحة: أن عثمان كان يغتسل (في كل يوم) (١) مرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان روزانہ غسل کیا کرتے تھے۔
٢١٠٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن يحيى بن (الجزار) (١) عن علي قال: إني لأغتسل في الليلة الباردة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں یخ بستہ رات میں بھی وضو کرتا ہوں۔
٢١٠١ - [حدثنا سليمان بن حرب قال: حدثنا حماد بن زيد عن هشام عن أبيه: أنه كان يغتسل في كل يوم مرة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ ہر روز غسل کرتے تھے۔
٢١٠٢ - حدثنا سليمان بن حرب قال: حدثنا حماد بن زيد عن ابن عون عن محمد: أنه كان يغتسل في كل يوم مرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد روزانہ ایک مرتبہ غسل کرتے تھے۔
٢١٠٣ - حدثنا وكيع وحميد عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة قال: قال لي (١) علي: إني لأغتسل في الليلة الباردة من غير جنابة، لأتجلد به، وأتطهر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں بغیر جنابت کے پاکیزگی اور تازگی کے لئے ٹھنڈی رات میں بھی غسل کرتا ہوں۔
٢١٠٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي صخرة جامع بن شداد قال: سمعت حمران بن أبان مولى عثمان بن عفان يقول: كنت أضع لعثمان طهوره فما أتى عليه ⦗٤٢٨⦘ يوم إلا وهو يفيض عليه فيه (نطفة) (١) من ماء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمران بن ابان کہتے ہیں کہ میں حضرت عثمان کے لئے طہارت کا پانی رکھا کرتا تھا وہ ہر روز اپنے اوپر تھوڑا سا پانی ڈالا کرتے تھے۔