مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في الصائم يمضمض فاه عند فطره باب: کیا روزہ دار افطار کے وقت کلی کرسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 9453
٩٤٥٣ - حدثنا جرير عن منصور عن سالم بن أبي الجعد عن عطاء قال: قال عمر ﵁: لا تزال هذه الأمة بخير ما عجلوا الفطر، فإذا كان يوم صوم أحدكم فمضمض فاه فلا يمجه، ولكن (ليشربه) (١) فإن خيره أوله (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ یہ امت اس وقت تک خیر پر رہے گی جب تک افطار میں جلدی کرتی رہے گی۔ اگر کسی کا روزہ ہو تو وہ افطار کے وقت کلی کرکے اسے باہر نہ پھینکے بلکہ نگل لے کیونکہ اس کا اول حصہ خیر ہے۔
حواشی
(١) في [ب]: (يشربه).
(٢) منقطع؛ عطاء لم يسمع من عمر.