مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان يقنت في الفجر ويراه باب: جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور اس کے قائل تھے
حدیث نمبر: 7193
٧١٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: سمعت وكيعًا يقول: سمعت سفيان يقول: من قنت فحسن، ومن لم يقنت فحسن، ومن قنت فإنما القنوت على الإمام، وليس على من وراءه قنوت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ جس نے فجر میں دعائے قنوت پڑھی اس نے اچھا کیا اور جس نے نہ پڑھی اس نے بھی اچھا کیا۔ اگر کسی نے قنوت پڑھنی ہی ہے تو قنوت پڑھنا امام کا کام ہے مقتدیوں کا نہیں۔