حدیث نمبر: 35092
٣٥٠٩٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن أبيه قال: كان عمر بن عبد العزيز لا يفرض إلا لمن قرأ القرآن.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت فضیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ عطیہ مقرر نہیں فرماتے تھے مگر قرآن پڑھنے والے شخص کے لیے۔ راوی کہتے ہیں : کہ میرے والد بھی ان لوگوں میں سے تھے جو قرآن پڑھتے تھے۔ تو آپ رحمہ اللہ نے ان کے لیے عطیہ مقرر فرمایا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35092
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35092، ترقيم محمد عوامة 33557)