مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في الولاء من قال: هو (للكبر) يقول: الأقرب من الميت باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ ولاء بڑے یعنی میت کے سب سے قریبی کے لئے ہے
حدیث نمبر: 33716
٣٣٧١٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا مسعر وسفيان عن عمران بن مسلم بن رياح الثقفي عن عبد اللَّه بن معقل عن علي قال: الولاء شعبة من الرق، فمن أحرز الميراث أحرز الولاء (١).مولانا محمد اویس سرور
عبد اللہ بن معقل حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ ولاء غلامی کا ایک شعبہ ہے، پس جو میراث لیتا ہے وہی ولاء بھی لے گا۔