مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في ابنتين وأبوين وامرأة باب: دو بیٹیوں ، والدین اوربیوی کے مسئلے کا بیان
حدیث نمبر: 33299
٣٣٢٩٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن رجل لم يسمه قال: ما رأيت رجلًا كان أحسب من علي سئل عن (ابنتين وأبوين) (١) وامرأة فقال: صار ثمنها تسعا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان ایک آدمی کے واسطے سے روایت کرتے ہیں، فرمایا کہ میں نے کوئی آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ شرافت والا نہیں دیکھا، آپ سے دو بیٹیوں ، والدین اور بیوی کے مسئلے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا اس بیوی کا آٹھواں حصّہ نویں میں تبدیل ہوگیا ہے۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ ستائیس حصّوں سے نکلے گا، دو بیٹیوں کے لئے سولہ حصّے اور والدین کے لئے آٹھ حصّے اور بیوی کے لئے تین حصّے۔
حواشی
(١) تقديم وتأخير في [أ، ب] هكذا: (أبوين وابنتين).
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي.