مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33298
باب: ان رشتہ داروں کا بیان جن کے ہوتے ہوئے ماں شریک بھائی وارث نہیں ہوتے
من لا يرث الإخوة من الأم معه، من هو؟
حدیث نمبر: 33298
٣٣٢٩٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا مندل عن الأعمش عن إبراهيم قال: لا يرث الإخوة من الأم مع ولد ولا ولد ابن ذكر ولا أنثى ولا مع أب ولا مع جد.مولانا محمد اویس سرور
اعمش سے روایت ہے کہ ابراہیم نے فرمایا کہ ماں شریک بھائی، بیٹے، بیٹی کے ہوتے ہوئے، اور پوتے، پوتی کے ہوتے ہوئے ، اور باپ، دادا کے ہوتے ہوئے وارث نہیں ہوتے۔