مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في أم الولد (تفجر) ما عليها باب: ام ولدہ کے بدکاری کرنے کا بیان اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
حدیث نمبر: 30838
٣٠٨٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا إسرائيل عن منصور عن إبراهيم في أم الولد تفجر قال: يقام عليها حد الأمة، وهي على (منزلتها) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے اس ام ولدہ کے بارے میں مروی ہے جو بدکاری کرلے، آپ نے فرمایا : اس پر باندی کی حد قائم کی جائے گی اور وہ اسی کے درجہ میں ہے۔
حواشی
(١) في [ط]: (منزلها).