مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في أم الولد (تفجر) ما عليها باب: ام ولدہ کے بدکاری کرنے کا بیان اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
حدیث نمبر: 30836
٣٠٨٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عباد) (١) بن العوام عن عمر بن عامر عن حماد عن إبراهيم أن عليًا وعبد اللَّه اختلفا في أم ولد بغت، فقال ⦗٢١⦘ علي: تجلد ولا نفي عليها (٢).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن مسعود نے اس ام ولدہ کے حکم میں اختلاف کیا ہے جس نے بدکاری کی ہو۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اس پر جلاوطنی کی سزا لاگو نہیں ہوگی اور حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا : اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اس کو جلاوطن کیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (عبادة).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يسمع من علي.