حدیث نمبر: 30740
٣٠٧٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعت عمرو بن نافع يحدث عن علي قال: الرجم رجمان: (فرجم) (١) يرجم الإمام ثم الناس ورجم (يرجم) (٢) الشهود، ثم الإمام ثم الناس (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو بن نافع فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : رجم کی دو قسمیں ہیں ایک رجم وہ جو حاکم پتھر مارتا ہے پھر لوگ اور ایک رجم وہ جو گواہ پتھر مارتے ہیں پھر حاکم پھر لوگ راوی کہتے ہیں : میں نے حضرت حکم سے عرض کی : امام کا رجم کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : جب وہ عورت بچہ پیدا کرلے یا وہ اقرار کرلے اور گواہوں کا رجم یہ ہے کہ جب وہ گواہی دے دیں۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ز، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب، ط]: (ترجم).
(٣) مجهول؛ لجهالة عمرو بن نافع.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30740
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30740، ترقيم محمد عوامة 29417)