حدیث نمبر: 30145
٣٠١٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن حصين عن الشعبي (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبی اور حضرت عبداللہ بن مسلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک چور کو لایا گیا تو آپ نے اس کا دایاں ہاتھ کاٹ دیا پھر دوبارہ اسے لایا گیا تو آپ نے اس کا بایاں پاؤں کاٹ دیا۔ پھر اس کو تیسری مرتبہ لایا گیا تو آپ نے فرمایا : یقینا مجھے شرم آتی ہے کہ میں اس کا یہ ہاتھ کاٹ دوں جس کے ذریعہ وہ کھاتا اور استنجا کرتا ہے۔ بعض راویوں کی حدیث میں یوں ہے : آپ نے اسے مارا اور اسے قید کردیا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30145
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30145، ترقيم محمد عوامة 28856)