مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30146

باب: اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پائوں کاٹ دیا گیاپھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے

في السارق يسرق فتقطع يده ورجله ثم يعود

حدیث نمبر: 30146
٣٠١٤٦ - وعن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة أن عليًا أتي بسارق فقطع يده اليمنى، ثم أتي به فقطع رجله اليسرى، ثم أتي به الثالثة فقال: ⦗٣٧٤⦘ إني استحي أن أقطع يده يأكل بها ويستنجي بها، وفي حديث بعضهم ضربه وحبسه (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبداللہ بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک چور کو لایا گیا تو آپ نے اس کا دایاں ہاتھ کاٹ دیا پھر دوبارہ اسے لایا گیا تو آپ نے اس کا بایاں پاؤں کاٹ دیا۔ پھر اس کو تیسری مرتبہ لایا گیا تو آپ نے فرمایا : یقینا مجھے شرم آتی ہے کہ میں اس کا ہاتھ کاٹ دوں جس کے ذریعہ وہ کھاتا اور استنجا کرتا ہے۔ بعض راویوں کی حدیث میں یوں ہے : آپ نے اسے مارا اور اسے قید کردیا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30146
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ عبد اللَّه بن سلمة صدوق.
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17360، 17361، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3166، 3388، 3387، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1871، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18766، 18764، 18767، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30135، 30136، 30147»